۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کویت

حوزہ/حکومت کویت نے کورونا کے خدشے کے باعث تمام مساجد پر نماز باجماعت عارضی طور پر روک دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت سٹی: کوروناوائرس کے سبب کویت میں 80 افراد متاثر ہونے کے بعد کویت میں نمازیں گھروں میں ادا کرنے کی اذان میں درخواست کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کویت کی ایک مسجدمیں نماز سے قبل دی جانے والی اذان میں ایک جملہ کا اضافہ کیاگیاجس میں کہا جارہا ہے کہ "الصلوۃ فی بیوتکم" یعنی نماز گھر میں ادا کریں۔ کویت انتظامیہ نے عارضی طور پر مساجد کو بند کردیا ہے۔ مساجد میں صرف اذانیں ہورہی ہیں اور اذان میں مذکورہ کلمات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

کویت کے اوقاف اینڈ اسلامک افیر کے وزیر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کویت سٹی میں پنج گانہ نمازوں کو عارضی طورپر منسوخ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کویت سٹی میں تعلیمی ادارے، ہوٹلس، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .